ابنا: شام کے ذرائع کا کہناہے کہ ان لڑائيوں ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد ہلاک ہوگئےہيں ۔ خبروں ميں کہا گيا ہے شام کے شمالي علاقے رقہ کے اطراف ميں لڑائيوں ميں داعش کے ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ايک سو دہشت گرد زخمي ہوئے ہيں ۔ دمشق، ديرالزور، درعا اور لاذقيہ صوبوں ميں بھي شامي فوج کے آپريشن ميں دسيوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ايک خبر يہ بھي ہےکہ داعش کے تکفيري دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل کي ہي طرح کا حملہ شام کے شمال مشرقي شہر الحسکہ پر کيا ہے ۔
اس درميان شامي ذرائع کا کہنا ہے کہ ايسي بيس گاڑياں ضبط کرلي گئي ہيں جن کي نمبر پليٹ سعودي عرب کي تھي يہ گاڑياں سرحدي علاقوں ميں روکي گئيں ۔ جبکہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے شام اور سعودي عرب کي سرحد کے قريب قبائلي باشندوں کي مدد سے ہتھياروں کا ايک گودام ضبط کرليا ہے۔
.......
/169