ابنا: ذرائع کے مطابق عراقی پولیس حکام اور طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ دو ہزار چودہ میں عراق میں دہشتگردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد پانچ ہزار پانچ سو چھیّتر ہوگئی ہے جن میں سے دو ہزار چار سو عراقی صرف جون میں مارے گئے اور ان میں سے بھی ایک ہزار پانچ سو اکّتیس عام شہری رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں داعش دہشتگردوں کے جرائم کی طرف بھی اشارہ کیا گيا ہے۔
.......
/169