24 جولائی 2014 - 15:10
الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ

الجزائر کی قومی فضائی کمپنی کا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے پرواز کے پچاس منٹ بعدلاپتہ ہوگیا اور اس کا مرکزسے رابطہ کٹ گیا۔ الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایئر لائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس طیارے پر 110 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔ اس طیارے کو سپین کی فضائی کمپنی سوفٹ ایئر کی جانب سے چارٹر کیا گیا تھا۔اور اس میں سوار مسافرین کی اکثریت کا تعلق الجزائر سے ہے۔

.......

/169