24 جولائی 2014 - 14:59
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کشمنر ناوی پلے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں۔

ابنا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کشمنر ناوی پلے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کیا جارہا ہے۔ ہنگامی اجلاس میں بحث کے آغاز پر کونسل کی ہائی کشمنر ناوی پلے کا کہنا تھا کہ اسرائیل جس طرح غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو تباہ اور بے گناہ لوگوں کو ہلاک کررہا ہے اس سے یہ امکان انتہائی حد تک زیادہ ہو گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کی کارروائیاں جنگی جرائم میں آسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح اسرائیل کے حملوں کو درست نہیں کہا جاسکتا اسی طرح حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ اور مارٹر گولے داغنا بھی قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے، اس اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کےلئے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن بنانے کے فیصلے پر غور ہوگا۔

.......

/169