23 جولائی 2014 - 12:12
افغانستان میں عام شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ، ۷ افراد جانبحق

افغانستان کے صوبے لغمان میں عام شہریوں کی حامل گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو‏گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر کے پریس دفتر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ گذشتہ رات اس وقت ہوا، جب یہ مسافر گاڑی علی نگار کے علاقے سے گزر رہی تھی۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اس واقعہ میں ایک پولیس اہل کار سمیت سات افغان شہری مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبے فاریاب کے پولیس ترجمان نے اس صوبے کے علاقے قیصار میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افغان شہریوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اس دھماکے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲