22 جولائی 2014 - 08:22
دہشتگرد گروہ داعش مغرب کا آلۂ کار

افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے دہشتگرد گروہ داعش کو علاقے میں مغرب کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے ایک آلۂ کار قرار دیا ہے۔

ابنا: افغان پارلیمنٹ کے رکن عبدالروؤف انعامی نے شام اور عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد گروہ کی سرنوشت، پے در پے شکست کے ساتھ جوڑی ہوئی ہے۔ عبدالروؤف انعامی نے کہا کہ داعش، دہشتگرد گروہوں القاعدہ، طالبان، النصرہ اور بوکوحرام کی مانند انتہاپسند گروہ ہے جو عملی طور پر ان گروہوں سے بھی زیادہ انتہاپسندانہ اقدامات کا مرتکب ہورہا ہے۔ افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ داعش کے وحشیانہ اقدامات منجملہ بے گناہ عوام کے سرقلم کرنا اور اجتماعی قتل عام جیسے اقدامات سے علاقائی و عالمی رائے عامہ متنفّر ہے اور دہشتگرد تکفیری گروہوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور عوام میں ان کا کوئی مقام نہیں ہے۔

.......

/169