شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق آتشی مادہ سے بھری وین ہائی وے سے گزر رہی تھی کہ خراب روڈ ہونے کے باعث اس کا توازن بگڑ گیا اور وین مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس سے جاٹکرائی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 43 افراد جھلس کر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ہائی وے پر پیش آنے والے اس جان لیوا حادثے میں قریب سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲