اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج صبح ویانا میں اعلان کیا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے ۔ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی جانب سے جو مشترکہ بیان شائع ہوا ہے اس کی بنیاد پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، آئندہ چند ہفتوں میں مختلف صورتوں میں مشترکہ اجلاس تشکیل دیں گے ۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں نے حتمی جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے دو جولائی سے چھٹے دور کے مذاکرات کا آغاز کیا تھا لیکن بعض بنیادی مسائل خاص طور پر ایران میں یورینئم کی افزودگي کی گنجائش کے مسئلے پر اختلاف کے سبب حتمی سمجھوتے کے مسودے کا متن، اتمام کی منزل نہیں پہنچ سکا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲