17 جولائی 2014 - 11:28
مذاکرات کے مطلوبہ نتائج تک پہنچنے کی امید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار حمید رضا آصفی نے کہا ہےکہ بعض مسائل سے یہ لگتا ہےکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات مطلوبہ نتائج تک پہنچ جائيں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان حمید رضا آصفی نے آج اخبار شرق میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کرلیا ہےکہ ملکوں کو این پی ٹی معاہدے کے دائرہ کار میں ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تاکید کی ہے۔ حمید رضا آصفی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے  لکھا ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہے ایران اپنے ایٹمی حقوق پر کس پختہ عزم سے قائم ہے اور استقامت کا ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع پابندیوں کے باوجود ایٹمی میدان میں ایران کے سائنس دانوں کی محنت سے علمی اور سائنسی پیشرفت بدستور جاری ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲