ابنا: اطلاعات کے مطابق عراقي فوج کے ہيلي کاپٹروں نے فلوجہ سٹي ميں دہشت گردوں کي ايک نام نہاد شرعي عدالت کي عمارت کو نشانہ بناکر اسے تباہ کرديا ہے ۔ اس کاروائي ميں داعش سے وابستہ دسيوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کي اسلحے سے ليس متعدد گاڑياں تباہ ہوگئيں۔
المسلہ نيوز ايجنسي نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ عراقي فضائيہ کے ہيلي کاپٹروں نے فوجي اطلاعات کي بنياد پر فلوجہ کے علاقے الکرمہ ميں داعش کي نام نہاد مرکزي عدالت کو ايک کامياب فوجي آپريشن ميں تباہ کرديا جس کے نتيجے ميں داعش کے چھياليس مسلح دہشت گرد ہلاک اور ان کي چھے فوجي گاڑياں تباہ ہوگئيں۔
عراق کے سيکورٹي ذرائع نے منگل کے روز انکشاف کيا تھا کہ انہيں فلوجہ ميں ايسي اسرائيلي دستاويزات ملي ہيں جن ميں عراقي عوام کے خلاف تشدد کي حوصلہ افزائي کي گئي ہے۔
.......
/169