ابنا: امریکی صدر کے سابق مشیر نے تاکید کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بنیادی اختلاف، ایران کے یورینیئم کی افزودگی کے پروگرام کو عملی طور پر محدود کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اختلاف ایران کے یوریینیم افزودہ کرنے کی شرح اور مدت کے بارے میں ہے۔ گری سیمور نے اخبار شرق کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک ایران سے چاہتا ہے کہ وہ اپنی یورینیئم کی افزودگی کی موجودہ توانائی کو قابل ذکر حد تک محدود کرے۔ امریکی صدر کے سابق مشیر نے مزید کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے اس مطالبے میں سینٹی فیوج مشینوں کی اقسام اور تعداد اور اسی طرح ایران میں محدود پیمانے پر افزودہ ہونے والی یورینیئم کے ذخائر میں کمی شامل ہے اور گروپ پانچ جمع ایک اس محدودیت کو دس برسوں کے لئے نافذ کرنے پر اصرار کررہا ہے۔ گری سیمور کے بقول دوسری جانب ایران اپنے یورینیئم کی افزودگی کے پروگرام کو کسی بھی تعطل کے بغیر جاری رکھنا چاہتا ہے اور ایران کا یہ اصرار ہے کہ وہ آئندہ دس برسوں میں یورینیئم کی افزودگي کے اپنے پروگرام میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔گیری سیمور نے کہا کہ اگر ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیاں جامع معاہدہ نہ ہوسکا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع کی جائے گي۔
.......
/169