15 جولائی 2014 - 14:05
50 ارب ڈالر دے کر، حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا پلان

فلسطین کی مزاحمت کے ہتھیار، ہمیشہ ہی سے صہیونی حکومت کی تشویش کا باعث رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا صہیونی حکومت پر اتنا زیادہ رعب ہے کہ بعض عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل اس کوشش میں ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ تجویز پیش کرے کہ 50 ارب ڈالر دے کر، تحریک حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے۔ الفتح نیوز ایجنسی نے صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک درخواست پیش کرنے کے ساتھ اس کوشش میں ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرے۔ صہیونی حکومت کے خبری ذرائع کے بقول اسرائیل چاہتا ہے کہ جس طرح شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو تباہ کیا گيا اور سلسلے میں عالمی ضمانت دی گئي اسی طرح حماس کو غیر مسلح کرنے کےلئے بڑی طاقتیں ضمانت دیں۔  واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمت کے ہتھیار، ہمیشہ ہی سے صہیونی حکومت کی تشویش کا باعث رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲