15 جولائی 2014 - 12:07
کیا داعش کا اسلام سے کوئی تعلق ہے !

پاکستان کے علماء اہلسنت نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی، علامہ رضائی مصطفی نقشبندی، پیر خواجہ قطب الدین فریدی ، علامہ محمد قاسم علوی اور دیگر علماء اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کررہا ہے اور وہ مشرق وسطی کے علاقے میں امریکہ، برطانیہ اور صہیونی حکومت کے مذموم منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والاگروہ ہے۔ پاکستان کے علمائے اہلسنت نے شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں ميں عام شہریوں منجملہ بے گناہ عورتوں اور بچوں کے قتل عام کی مذمت کی اور تکفیری گروہ کی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کی جارحیت کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ انسانوں کا قتل عام جائز نہیں ہے کیوں کہ انتہا پسندی ، مذاہب کی روح سے تضاد رکھتی ہے اوراسلام اسے قبول نہیں کرتا۔

.......

/169