اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جام جم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کے میزائیلوں سے، اگرچہ اسرائیل کے ہوائی حملوں کی بہ نسبت، اسرائیلی علاقوں میں جانی یا مالی نقصان کم ہوا ہے تاہم ان حملوں سے اسرائیل کے اقتصاد کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے اور روزانہ اس حکومت پر بھاری اخراجات مسلط ہورہے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہاگیا ہے غزہ پر اسرائیل کے ابتدائی چار دنوں کے حملوں میں اس حکومت کو بیس ارب چار کروڑ ڈالرسے زیادہ کا نقصان ہوا ہے اور ان اخراجات کے ساتھ ہی اسرائیل کے جن علاقوں پر فلسطینیوں نے میزائیل داغے ہیں وہاں بد امنی کے سبب اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ پرگئی ہیں۔ شمالی غزہ میں اشدود بندرگاہ کہ جو اسرائیل کی اہم تجارتی بندرگاہ ہے،صیہونی جارحیت کے شروع کے تین دنوں ميں فلسطینی مزاحمت کے حملوں کے سبب عملی طور پر بند ہوگئی ہے ۔ اسرائیلی معیشت کے ماہر توفیق الدجانی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ مزاحمت کے ميزائلوں سے صیہونی معیشت کو روزانہ 80 ملین ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے ڈرون طیارے بنانے کی خبر دی ہے ۔ الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالین نے منگل کو "ابابیل ایک" نامی ڈرون طیارے بنائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈرون طیاروں نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت پر پرواز بھی کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲