14 جولائی 2014 - 15:22
مزاحمت، اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی حکومت کے ہر طرح کے حملے کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ابنا: جہاد اسلامی کے نائب سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے کہا ہے اسلامی مزاحمت تحریک نے ہر قسم کے مقابلے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل کے حملوں کا جواب دیں گے۔ زیاد نخالہ نے اسی طرح عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر صیہونیوں کے ہوائی حملے کو فوری ركوانےکی کوشش کرے۔
الاقصی ٹیلی ویژن چینل نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کی رات فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے داغے گئے راكٹوں سے مقبوضہ میں کم سے کم 17 صیہونی زخمی ہوئے۔
در ایں اثنا صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری صہیونی فوجیوں کے حملوں کی مخالفت میں ہزاروں فلسطینیوں نے الخليل، رام اللہ اور نابلس سمیت دریائے اردن کے مغربی کنارے کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے مظاہرے کو ختم کرنے کے لئے ان پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس دوران صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
.......

/169