ابنا:
مکہ کی ان چالیس روپہلی شبیہات کی، جو روس کی وزارت مالیات کے ٹکسال میں ڈھالی گئی تھیں، گیارہ تا 24 جولائی، ماسکو کے مشرق میں واقع عوامی فنون کے عجائب گھر میں نمائش ہو رہی یے۔
ماہرین نے "مکّہ چاندی میں: ماسکو کی ٹکسال کی بنی چاندی کی مہروں مین مکّہ" کو منفرد گردانا ہے کیونکہ مہروں کو خاص ٹکنالوجی کی مدد سے اصل کے عین مطابق بنایا گیا ہے۔ یہ مہریں ان ڈاک ٹکٹوں کی عین شبیہہ ہیں جو مختلف اوقات میں 24 مختلف ملکوں بشمول پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، الجزائر، عراق، اردن، قطر، سعودی عرب،شام اور متحدہ عرب امارات میں جاری کیے گئے تھے۔ مہریں ڈھالنے سے پہلے ڈاک ٹکٹون کی ہاتھ سے نقاشی کی گئی تھی تاکہ اصل جزئیات کو بحال رکھا جا سکے۔ اس طرح مہروں کو سہ جہتی روپ دیا گیا، نمائش کے منتظمین کے مطابق چالیس مہروں کا یہ مجموعہ تین سال میں تیار کیا جا سکا تھا۔
.......
/169