14 جولائی 2014 - 10:28
حزب الدعوہ: قومی اتحاد کے فیصلوں کی پابند

عراق کی حزب الدعوہ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے قومی اتحاد کے فیصلوں کی پابند ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے نمائندے اور حزب الدعوہ کے ترجمان حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عراق کے عوام کی امیدوں اور خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قومی اتحاد کی یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کرتی ہے۔ العبادی نے مزید کہا کہ حزب الدعوہ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، عراق کے صدر اور وزیراعظم کی معینہ قانونی مدت میں انتخاب اور قومی امنگوں کی حامل حکومت کی تشکیل پر اصرار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ آج اتوار کو عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، عراق کے صدر اور وزیراعظم کے تعیّن کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جسے پھر بعد کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

.......

/169