13 جولائی 2014 - 11:02
بغداد، 29 خواتین سمیت 33 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو عمارتوں پر مسلح افراد کے حملے میں 29 خواتین سمیت کم سے کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

ابنا: ہفتہ کی رات مشرقی بغداد میں ہوئے اس حملے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔

چار گاڑیوں پر سوار ہو کر آئے مسلح افراد نے دو عمارتوں پر دھاوا بول دیا اور یہ سنگین جرم انجام دیا۔

عینی شاہد ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جب میں سیڑھیوں پر چڑھ کر گیا تو میں نے سیڑھیوں سے خون بہتے ہوئے دیکھا، میں تھوڑا اور اوپر گیا تو میں نے خون میں لت پت کئی خواتین کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھیں، میں جب ایک فلیٹ میں داخل ہوا تو چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں بکھری ہوئی دیکھیں.

عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں تكفيری دہشت گردوں کے گھناؤنے مظالم اور پر تشدد واقعات کے ساتھ ساتھ بغداد بھی تشدد کی تپش محسوس کر رہا ہے.

اقوام متحدہ کی رپورٹ کی مطابق، عراق میں اس سال تشدد باعث 12 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں.
.....

/169