13 جولائی 2014 - 10:27
کردستان کو مرکزی حکومت کا انتباہ

عراق کے وزیر پٹرولیم نے كركوک شہر کے تیل سے سرشارعلاقوں سے كردستان کے پیشمرگہ فوجیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: عبد کریم لعیبی نے كردستان علاقے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کے کنوؤں سے پیشمرگہ فوجیوں کو فوری طور ہٹایا جائے۔ انہوں نے عراق کے اتحاد اور سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے كردستان کے سربراہ مسعود باریزاني سے کہا ہے کہ كركوک کے تیل کے کنوؤں پر کنٹرول کے بے نتائج کو انہیں درک کرنا چاہئے۔ 

عراق کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ یہ کام، ملت عراق کے لئے بہت نقصان دہ ہو گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو كردستان کے پيشمرگہ فوجیوں نے كركوک میں دو اہم تیل کے کنوؤں پر قبضہ کر لیا تھا جو ابھی بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔

.......

/169