12 جولائی 2014 - 15:05
داعش کے مالی شعبے کا سرغنہ مارا گیا

عراق کی فوج نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مالی شعبے کے سرغنے کو ہلاک کردیا ہے۔

ابنا: صوبہ الانبار سے ملنے والی خبروں سے معلوم ہوتا ہےکہ عراق کی فوج میں سریع الحرکت یونٹ نے فلوجہ میں ایک گھر پر حملہ کیا جہاں داعش کے دہشتگردوں نے مورجہ سنبھال رکھا تھا، فوج کے اس یونٹ نے حملہ کرکے ابو رحمہ نامی دہشتگرد کو ہلاک کردیا جسے داعش کے مالی شعبے کا سرغنہ قراردیا جاتا ہے۔ اسی رپورٹ کے مطابق فوج کے اس یونٹ نے فلوجہ کے شمال میں الصقلاویہ علاقے میں داعش کے تین سرغنوں کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169