12 جولائی 2014 - 13:45
نوری مالكي : دہشت گردوں کے مقابلے پر اتحاد کی تاکید

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی عوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے۔

ابنا: نوری مالكي کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شكري سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ عراق کو تقسیم کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں جیت عراقی عوام کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام اپنے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے سامنے ڈٹ جائے گی اور انہیں شکست دے کر رہے گی۔

بیان کے مطابق اس ملاقات میں مصر کے وزیر خارجہ سامح شكري نے عراق کی سالمیت، امن اور سلامتی کی حمایت کرتے ہوئے چیلنجوں اور دہشت گردوں پر فتح کے لئے قومی اتحاد کی حفاظت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ عراق اور مصر کے درمیان وسیع تعلقات قائم ہوں گے۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عراق کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169