12 جولائی 2014 - 11:52
پابندیوں کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

ایران کی پارلیمنٹ میں بجٹ اور منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اقتصادی لحاظ سے مطلوبہ معیارات کے مطابق ترقی کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں بجٹ اور منصوبہ بندی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اقتصادی لحاظ سے مطلوبہ معیارات کے مطابق ترقی کررہا ہے۔ غلام رضا تاجگردون نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت نے اقتصادی شعبوں میں مناسب منصوبہ بندی کی ہے اور اس پر اچھی طرح سے عمل درامد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ غلام رضا تاجگردون نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے کامیاب ہونے اور پابندیوں کےخاتمے سے ایران میں بیرونی سرمایہ کاری میں کافی رونق آجائے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲