اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنی ہفتہ وار تقریر میں کہا کہ عراق کے اتحاد و یکجہتی اور باہمی اخوت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ملک کی حاکمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گي۔ نوری مالکی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے بغداد، کردستان کے علاقے کے مورد اختلاف علاقوں پر قبضے کے حوالے سے خاموش نہیں بیٹھے گا کہا کہ اس مسئلے کے مقابلے میں، کہ عراق کے علاقے کردستان کا اربیل شہر، داعش، القاعدہ، اور بعث پارٹی کے دہشتگردوں کا مرکز بن جائے، خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے۔ نوری مالکی نے تاکید کی تمام صوبوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا اور اس حوالے سے فوج کی کارروائی جاری رہے گی۔ عراق کے وزیر اعظم نے ان افراد کے بارے میں کہ جو سیاسی مشارکت میں حصہ لینا چاہتے ہیں کہا کہ ایسے افراد کو دہشتگردوں سے رابطے منقطع کرنے ہوگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲