10 جولائی 2014 - 14:19
داعش کا لبنان پر حملہ کرنے کا اعلان

البغدادی کے پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی خلافت لبنان پر حملہ کر کے اس ملک کی جیلوں میں گرفتار مسلمانوں کو لبنان کی جلاد حکومت سے نجات دلائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری ٹولے داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی ’’عایشہ‘‘ پر اس ٹولے کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے اپنی آڈیو کلیپ شائع کر کے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب لبنان پر حملہ کرے گا۔
البغدادی کے پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی خلافت لبنان پر حملہ کر کے اس ملک کی جیلوں میں گرفتار مسلمانوں کو لبنان کی جلاد حکومت سے نجات دلائے گی۔
البغدادی نے اپنے پیغام میں لبنان کی حکومت کو طاغوتی اور امریکہ سے وابستہ حکومت قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ جنگ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی حکومت لبنان کی جیلوں کو ویسے ہی ویران کرے گی جیسے ابوغریب کو ویران کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ ابوبکر البغدادی حکومت لبنان کو امریکہ سے وابستہ حکومت قرار دے کر اس پر حملے کا جواز ڈھونڈ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز