اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے استنبول کے محلے اسن یورٹ (Esenyurt) میں اہل تشیع کی مسجد پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکی سے شائع ہونے والے اخبار بوگون کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اکمل الدین احسان اوغلو نے ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی گفتگو کے دوران استنبول میں اہل تشیع کی مسجد پر حملے اور اسے نذر آتش کۓ جانے کو ایک وحشیانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ اکمل الدین احسان اوغلو نے ترکی میں بعض افراد اور طاقتوں کی جانب سے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دیۓ جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ اکمل الدین احسان اوغلو نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲