9 جولائی 2014 - 11:47
القاعدہ نے ’منی بیٹری بم‘ بنا لیا

کالعدم تنظیم القاعدہ نے موبائل فون کی بیٹری کے حجم کے برابر’منی بم‘ تیار کرلیاہے جسے کسی بھی ملک میں بھجواناممکن ہوگیا۔

ابنا: عالمی میڈیاکے مطابق القاعدہ کے منی بم کی اطلاع کے بعد مختلف ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے امریکہ آنے والی تمام پروازوں کے مسافروں کے سامان کی سخت تلاشی پر مجبور ہوا جبکہ فرانس اور دوسرے ممالک بھی القاعدہ کے اس خطرے سے محفوظ نہیں ۔فرانس کے اخبار ’لے فیگارو‘ کے مطابق القاعدہ عناصر کو اب بھاری حجم کے دھماکہ خیز مواد کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ تنظیم موبائل فون کی بیٹری کے سائز کے بم تیار کر کے انہیں لے جا سکتی ہے۔ 

.......

/169