8 جولائی 2014 - 10:41
غزہ پر صہیونی ریاست کے حملے جاری

رپورٹ کے مطابق، پیر اور منگل کی درمیانی رات کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پٹی پر شدید بمباری کی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی اس بمباری میں 16 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح اس فضائی حملے میں فلسطینیوں کے پانچ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے النصیرات، بیت حانون، دیر البلح اور الزیتون علاقوں پر حملے کئے۔
حماس نے ان حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مزاحمتی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت سے جنگ کا اعلان کریں۔
قسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینوں کے گھروں پر حملہ کرکے صیہونی حکومت نے ریڈ لائن پار کر دی ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ ان جرائم کی ذمہ داری صیہونی حکام پر عائد ہوتی ہے۔ بیان میں تاکید کی ہے کہ اگر فلسطینی علاقوں پر حملے بند نہ کئے گئے تو ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بیان میں آیا ہے کہ غاصبوں کا امن و سکون ختم ہو جائے گا اور بم کا جواب بم سے دیا جائے گا۔
ادھر مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔
.......

/169