7 جولائی 2014 - 10:07
جرمنی کی جاسوسی کا معاملہ نہایت سنجیدہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکہ کی جانب سے جرمنی کی جاسوسی کۓ جانے کو بہت سنجیدہ مسئلہ قرار دیا ہے۔

ابنا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق انجیلا مرکل نے پیر کے دن کہاکہ اگر واقعی امریکہ نے جرمنی کی جاسوسی کی ہے تو یہ مسئلہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے منافی ہوگا۔ جرمن حکام نے جرمنی کی خفیہ ایجنسی (BND)میں کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر امریکہ کے لۓ جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔ برلین نے امریکہ سے اس جاسوسی کے وضاحت طلب کی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس جاسوس کی گرفتاری کے سلسلے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی این ایس اے کی جانب سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ٹیلی فون کالوں کی جاسوسی کۓ جانے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگۓ تھے۔

.......

/169