اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں جو شہر لامو سے 15 کیلومیٹرکے فاصلے پر ہینڈی نامی تجارتی مرکز میں ہوئی متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ ہسپتال کے ذریعے نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار دی ہے ۔ کینیا کی پولیس نے جائے وقوعہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور فائرنگ کے اس واقعے کے بارے ميں تحقیق شروع کردی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق گروہ الشباب نے ایک بیان ميں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ الشباب کے ترجمان عبدالعزیز ابو موساب نے اس بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے ميں کامیاب ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کینیا کے ساحلی علاقے لامو میں دہشت گردانہ حملے میں گذشتہ مہینے بھی 65 افراد مارے گئے تھے ۔
6 جولائی 2014 - 12:56
News ID: 621820
کینیا کے ساحلی علاقے "لامو" میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔