6 جولائی 2014 - 11:31
ڈاکٹریوسف القرضاوی نےاسلامی خلافت مسترد کردی

عرب عالم ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عراق میں جنگجو گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت مسترد کر دیا، علامہ القرضاوی کہتے ہیں کہ خلافت کا یہ اعلان غیرشرعی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عراق میں جنگجو گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت مسترد کر دیا، علامہ القرضاوی کہتے ہیں کہ خلافت کا یہ اعلان غیرشرعی ہے۔

عرب دنیا کے عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کے مسلح گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت شریعت کے تقاضے پورے نہیں کرتا، خلافت کے اس دعوے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے، ایسی خلافت کی پیروی غیر شرعی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اسلامی خلافت کا خودساختہ اعلان کیا گیا تھا۔ ابو بکر البغدادی کوامیر مقررکیا گیا تھا اورمسلم دنیا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس خلافت کی حمایت کی جائے۔

عراقی حکومت آئی ایس آئی ایس کے خلاف تیزی سے کاروائیاں کررہی ہے.

.......

/169