5 جولائی 2014 - 10:49
موصل میں انبیاء کے مزار اور صحابہ کے مقبرے مسمار+ تصاویر

تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد انبیائے الہی کے تمام مزاروں اور صحابہ کے مقبروں کو مسمار کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد انبیائے الہی کے تمام مزاروں اور صحابہ کے مقبروں کو مسمار کر دیا ہے۔
موثق ذرائع کے مطابق اس تکفیری گروہ نے انبیاء کے مزاروں اور مسجدوں کو مسمار کرنے کے بعد ان میں لگی قیمتی چیزوں کو چرا لیا ہے۔
دھشتگرد گروہ داعش کے نزدیک شیعہ سنی، مسلمان عیسائی کچھ بھی فرق نہیں کرتا اس گروہ نے عیسائی کلیساوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ انبیاء کے مزاروں کو بھی منہدم کر دیا ہے۔ حتی خلافت اسلامی کا دعوی کرنے والے اور اپنی حکومت کو خلفائے راشدین سے ملانے والے اس تکفیری ٹولے نے جنوبی موصل میں واقع عمر بن خطاب کے پوتے عبد اللہ بن عاصم بن عمر بن الخطاب کی قبر کو بھی نابود کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں اس تکفیری گروہ نے موصل میں واقع مزار حضرت یونس (ع)، مقبرہ ابن اثیر، جامع مسجد، حسینیہ امام حسن عسکری(ع)، مسجد امام حکیم، مسجد اہلبیت(ع)، مرقد سعد بن عقیل اور مرقد خضر الیاس کو منہدم کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲