3 جولائی 2014 - 13:57
کرکوک تمام عراقیوں کی سر زمین ہے

عراق کے ترکمانی محاذ کے سربراہ ارشد صالحی نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں واقع کرکوک کا علاقہ عراقی سرزمین کا حصہ ہے اور اس کا تعلق تمام عراقیوں سے ہے۔

ابنا: ارشد صالحی نے آج عراق کی خبر رساں ایجنسی آئی ایم این سے گفتگو کے دوران کرکوک سے متعلق عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کے اشتعال انگیز بیانات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بدامنی کے باوجود کرکوک تمام عراقیوں کا ہی رہے گا۔ ارشد صالحی نے مزید کہاکہ عراق کا آئین کرکوک کے بارے میں حرف آخر کی حیثیت رکھتا ہے اور گولیوں کے ذریعے کرکوک کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے اس سے قبل کرکوک کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ ضروری ہوا تو تیل سے مالا مال کرکوک کے علاقے کی حفاظت کے لۓ کرد ملیشیا کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عراق کےکردوں کا موقف ہے کہ کرکوک کی آبادی کردوں پر مشتمل ہے اس لۓ اس کا انتظام عراقی کردستان کے اختیار میں ہونا چاہۓ جبکہ بغداد مرکزی حکومت کا موقف ہے کہ کرکوک کا تعلق تمام عراقیوں سے ہے۔

.......

/169