ابنا: رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے آج شہر سار میں آل خلیفہ کی مخالف پارٹیوں کے اجلاس میں کہا کہ آل خلیفہ کی خود سرانہ اور تشدد آمیز پالیسیوں سے ملک کابحران مزید شدید ہوجائے گا۔ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ آل خلیفہ انقلابیوں کامقابلہ کرنے کے لئے دیگر ممالک کے شہریوں کو لاکر بحرین میں بسا رہی ہے اور آبادی کا تناسب بگاڑنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آل خلیفہ کی سرنگونی پر منتج ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ آل خلیفہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں ان کا تعلق ملک کی اکثریت سے ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں امن و استحکام لانے کی بہترین راہ حکومت اور مخالفین کے درمیاں سیاسی سمجھوتہ ہے۔ بحرین میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حکومت آل خلیفہ کی جانب سے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی شرکت کی اپیل ایک ڈھونگ ہے ۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169