3 جولائی 2014 - 11:31
رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جنگ

رپورٹ کے مطابق، داعش کے نام نہاد خلیفہ اور اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابو بکر البغدادی نے ایک آڈیو ٹیپ میں اپنے حامیوں سے عراق اور شام میں اسلامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: البغدادی نے اپنے حامیوں سے ان دونوں ممالک کی جانب مہاجرت کرنے میں جلدی کرنے کی دعوت دیتے ہوئے زور دیا کہ شام، شام کے لوگوں کے لئے اور عراق، عراقیوں کے لئے نہیں ہے۔

اس نے دعوی کیا کہ اسلامی حکومت کی طرف مسلمانوں کی ہجرت واجب ہے۔ البغدادی نے اس آڈیو ٹیپ میں خاص طور پر ججوں، ڈاکٹروں، انجينيرو اور ان تمام لوگوں سے جنہیں دفتر اور فوجی امور میں زبردست تجربہ ہے، مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق اور شام کی طرف ہجرت کریں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق اور شام میں اپنے کنٹرول والے علاقوں میں اسلامی حکومت کا قیام کرے گا۔ داعش کے ترجمان نے بھی حال ہی میں ایک آڈیو ٹیپ کے ذریعے ابو بکر البغدادی کو دنیا کے مسلمانوں کا خلیفہ مقرر کیا تھا۔
داعش نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ وقت میں اسلامی حکومت کی سرحد، شام کے شمالی شہر حلب سے عراق کے مشرقی شہر دیالہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ البغدادی نے اسی طرح اپنے جنگجوؤں سے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر ہندوستان کی حکومت نے ابو بکر البغدادی کے بیان کی مذمت کی ہے۔

.......

/169