2 جولائی 2014 - 14:06
میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں پر حملے

میانمار میں ایک بار پھر انتھا پسند بودھوں نے ماندالای شہر میں مسلمانوں پرحملے کئے ہیں۔ انتھا پسند بودھوں کے حملوں کے بعد پولیس نے مداخلت کی۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ پولیس نے متصادم گروہوں کو منتشر کرنے کی کوشش لیکن مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اس سے قبل حملہ آور بودھوں نے دکانوں کی لوٹ مار شروع کررکھی تھی اور کئي گاڑیوں کو نذر آتش بھی کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق صبح تک انتھا پسند بودھ عناصر مسلمان علاقے ماندالای میں گشت کرتے رہے۔میانمار میں دوہزار بارہ سے مسلمانوں کے خلاف تشدد شروع ہوا ہے اور اب تک جاری ہے۔ انتھا پسند بودھوں کے تشدد میں لاکھوں مسلمان ترک وطن پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

.......

/169