ابنا: امریکہ میں امن فنڈ نامی ادارے نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں کہا ہےکہ مغرب کے ساتھ ایران کے اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تاریخی سمجھوتے سے ایران گذشتہ ایک برس میں عالمی سطح پر سیاسی سماجی اور اقتصادی لحاظ سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگيا ہے۔ اس مرکز نے جس کا دفتر واشنگٹن میں ہے بارہ معیارات کے مطابق اپنی تحقیقات انجام دی ہیں اور کہا ہےکہ ایران نے اپنے حالات تیزی سے سدھارے ہیں اور اس لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ واضح رہے آئي ایم ایف نے اپریل میں رپورٹ دی تھی کہ ایران کی معیشت میں استحکام آرہا ہے اور اگر تہران اور پانچ جمع ایک گروپ میں معاہدہ ہوجاتا ہے تو ایران اقتصادی لحاظ سے کافی آگے بڑھ جائے گا۔ واضح رہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات آج سے ویانا میں شروع ہورہے ہیں۔
.......
/169