ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح مذاکراتی ٹیم کو ساتھ لے کر آسٹریا روانہ ہوگۓ ہیں جہاں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا چھٹا دور ہوگا۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بدھ کے دن سے شروع ہوگا جو تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔ ان مذاکرات کا مقصد حتمی سمجھوتے تک رسائي ہے اور یہ مذاکرات ویانا میں ہوں گے۔
نومبر دو ہزار تیرہ کو طے پانے والے سمجھوتے کے تحت ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کو بیس جولائی دو ہزارچودہ تک جامع ایٹمی سمجھوتے پر اتفاق رائے کے سلسلے میں کسی مشترکہ راہ حل تک پہنچنا ہے۔
.......
/169