ابنا: رپورٹ کے مطابق امريکي رياست نبراسکا کے حکام نے پچھلے چند سال ميں جيل حکام کے غلط اندازوں کي بنياد پرسيکڑوں قيديوں کورہا کرديا اور اب اس کوشش ميں ہيں انہيں دوبارہ گرفتار کيا جائے - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ مجموعي طور پر تين سو چھے قيديوں کو غلطي سے جيلوں سے رہا کرديا گيا اور ان ميں سے دو سوستاون قيدي ايسے بھي ہيں کہ اگرانہوں نے دوبارہ جرم کا ارتکاب نہ کيا ہو تو انہيں گرفتار ہي نہيں کيا جاسکتا کيونکہ اب تک ان کي قيد کي مدت پوري ہوچکي ہے - دوسري طرف يہ بھي خبر ہے کہ ايسے پانچ سڑسٹھ قيدي جيلوں ميں بندہيں جنہيں غلطي سے سزاسنائي گئي ہے - امريکي رياست نبراسکا کے گورنر نے کہا ہے کہ يقيني طور غلطياں ہوئي ہيں اور جن لوگوں نے ان غلطيوں کا ارتکاب کيا ہے وہي اس کے ذمہ دار ہيں –
......
/169