اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن آواکوف نے کہا ہے کہ انہوں نے اس وجہ سے ہتھیاروں کے گودام کو اڑانے حکم دیا ہے کہ یہ ہتھیار علیحدگي پسندوں کے ہاتھ نہ لگ جائيں۔واضح رہے یوکرین کے نیشنل گارڈز کے ہتھیاروں کے گودام کو گذشتہ شب سے دھماکہ خيز مادوں سے تباہ کیاجارہا ہے جس کے بعد اس گودام کے علاقے میں بھیانگ آگ لگ گئي ہے اور شدید دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ یوکرین حکومت کے مخالفین نے گذشتہ تین ہفتوں میں فوج کے تین مراکز پر قبضہ کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲