ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی شہر کرکوک کے شیعہ آبادی والے گاؤں البشیر میں آج عراق کی مجلس اعلی اسلامی سے وابستہ فورسز البدر بریگیڈ اور بعثی و داعشی دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس شیعہ آبادی والے گاؤں میں داخل ہونے کا امکان موجود نہیں ہے، اور ان جھڑپوں میں ہونے والے جانے نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ عراق کے البدر بریگیڈ کہ جس کا ہیڈکواٹر عراق کے جنوب میں واقع مقدس شہر کربلائے معلی میں ہے، کے پاس بارہ ہزار رضاکار ہے کہ جو 2006 سے عراق کی فوج اور وزارت دفاع کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ اس درمیان عراق کی فوج کے ترجمان قاسم عطا آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مہم میں فوج کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف منظم آپریشن جاری ہے۔
.......
/169