29 جون 2014 - 23:39
سعودی چینل جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے

عراق کے مغربی شہر الحدیثہ کے کمشنر نے سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی انتظامیہ کے خلاف شکایت کی جائے گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مغربی شہر الحدیثہ کے کمشنر نے سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی انتظامیہ کے خلاف شکایت کی جائے گي۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے شہر الحدیثہ کے کمشنر باسم الحدیثی نے، اس شہر سے اپنے فرار کے حوالے سے سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی کی جھوٹی خبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی خبر کو نشر کرنے کی بناپر وہ، اس ٹی وی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔ الحدیثی نے سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی چینل کی جھوٹی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب سے یہ عہدہ سنبھالا ہے، اس شہر میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عراق کی فوج کے ترجمان قاسم عطا نے سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی چینل پر غیر حقیقت پسندانہ رپورٹیں نشر کرنے کا الزام عا‏‏ئد کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲