ابنا:رپورٹ کے مطابق تحریک حوثی کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ریاض کے مفادات یمن میں بدامنی پھیلانے میں ہیں لہذا آل سعود یمن میں بدامنی اور خونریزی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ محمد عبدالسلام نے یمن میں امریکہ کی مداخلتوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شام، عراق اور یمن میں القاعدہ دہشتگردوں کی راہ ہموار کی ہے اور علاقے میں بدامنی پھیلانے کے لئےتکفیریوں کو استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ پالیسیاں علاقے کے لئے نہایت خطرناک ہیں۔ قابل ذکر ہے یمن میں گذشتہ جمعے کو ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے حوثیوں کے علاقوں پر فوج کے حملوں کے خاتمے اور حکومت کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین نے یمن میں بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔
.......
/169