ابنا: روسی سخوئی جنگی طیاروں کا پہلا اسكواڈرن، عراقی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالكي نے ابھی حال ہی میں روس اور بیلاروس سے کئی سخوئی جنگی طیارے خریدنے کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے بی بی سی عربی سے بات کرتے ہوئے کہا ان جنگی طیاروں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔ انہوں نے ایف -16 جنگی طیارے فروخت کرنے میں ٹال مٹول کرنے پر امریکی حکام کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، سودے کے مطابق عراق کو اسلحہ فراہم کرنے میں ٹال مٹول کر رہا ہے۔
.......
/169