ابنا: ولایت نامی عالمی سٹلائٹ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی نے کہا ہے کہ وہابیت اور تکفیریوں سے پورے عالم اسلام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کا دائرہ، خود سعودی عرب اور یورپی ملکوں تک بھی پھیلتا جارہا ہے۔ انھوں نے اردبیل میں ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیائے اسلام کو جس بڑے مسئلے کا سامنا ہے وہ، وہابیت اور تکفیریوں کا ہے اور تمام بڑی طاقتوں نے متحد ہوکر اسلامی معاشرے میں آشوب برپا کرنے کے لئے ایک بڑی سازش تیار کی ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ نے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کرنے کے بعد، کہ جس میں ہزاروں مسلمانوں کے علاوہ خود امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے، ایک نئی چال چلی اور یہ پالیسی اختیار کی کہ امریکی ڈالر خرچ اور امریکی فوجی روانہ کرنے کے بجائے قدامت پسند ملکوں منجملہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی دولت سے استفادہ کرتے ہوئے وہابی و تکفیری گروہ تیار کرکے انھیں مسلمانوں کے خلاف استعمال اور شیعہ مسلمانوں کی خونریزی کی راہ ہموار کی جائے۔ ولایت نامی عالمی سٹلائٹ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی نے یورپی ملکوں میں اسلام کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے اس رجحان کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ملکوں میں فریب خوردہ آلۂکاروں کے ذریعے قتل و خونریزی کا سلسلہ شروع کروایا ہے تاکہ عالم اسلام میں وحشیانہ جرائم اور نفرت کی آگ کو بھڑکاتے ہوئے اسلام و مسلمین سے نفرت پیدا کئے جانے کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔
.......
/169