اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی فوج نے حلب کے شمالی اور جنوبی علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے بعد ان علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنا شروع کردیا ہے۔ شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے شمالی علاقے میں آزاد فوج نامی دہشتگرد گروہ کے ہتھیاروں کے گودام پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس آپریشن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لبنان سے ملے سرحدی علاقے القلمون میں بھی دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئي ہیں اور بیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق درعا میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس علاقے میں النصرۃ کا ایک دہشتگرد گروہ ہلاک ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲