اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقوں میں سرکاری فوجیوں کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار الیکزژڈر رازما نین نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلاویانسک کے علاقے میں مخالفین کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔یوکرین کے اس دفاعی عہدیدار نے کہا ہے کہ بہت سے افراد کو سپرد خاک کیا جاچکا ہے جبکہ اسپتال لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔ الیکزنڈر رازما نین کے مطابق ہلاک ہونے والے بعض افراد کی لاشوں کو اسلاویانسک اور اس کے مضافات میں سڑکوں کے کنارے دفن کیا گیا ہے جبکہ خود مخالفین کی جانب سے بھی ہلاک شدگان کو اجتماعی قبروں میں دفنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مخالفین کا صفایا کرنے کیلئے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں یوکرینی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲