26 جون 2014 - 08:12
لیبیا میں ووٹنگ کا عمل جاری

لیبیا میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق لیبیا کے عام انتخابات میں 15 لاکھ رجسٹرڈ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل شمار ہوتے ہیں۔ان ذرائع کے مطابق جنرل نیشنل کانگریس کی دو سونشستوں کے لیے ایک ہزار چھے سو اٹھائیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔لیبیاء کے مستقبل کے لیے اس ملک کے ان عام انتخابات کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔مصدقہ رپورٹوں کے مطابق عام انتخابات کی ووٹنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لیبیاء میں اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر کرنل قذافی کے زوال کے بعد جمہوریت کا عمل شروع ہوا ہے اور مبصرین ان انتخابات خاص اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

.......

/169