25 جون 2014 - 14:10
فلسطینی رہنما کے بیان پر نتن یاھو سیخ پا

صہیونی وزیراعظم نتن یاھونے تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل کے بیان پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حماس اب بھی مزاحمت کی پابند ہے۔

ابنا: نتن یاھو نے آج اسرائیلی کابنیہ کے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اب بھی مزاحمت پرتاکید کرتے ہیں اور غرب اردن سے اغوا کئے جانے والے تین اسرائیلی شہریوں کے اغوا کی کاروائی کا دفاع کررہے ہيں۔
واضح رہے کہ خالد مشعل نے پیر کے دن کہا تھا کہ اگر یہ واضح ہوجائے کہ صیہونی کالونیوں کےباشندوں کو کسی فلسطینی گروہ کی طرف سے اغوا کیا گیا ہے تو مزاحمتی قوتوں کوسراہناچاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ غرب اردن سے تین صیہونیوں کے اغوا کے بعد صیہونی فوج نے فلسطینیوں کےخلاف بڑے پیمانے پرکاروائیاں شروع کردی ہیں اور اب تک بہت سےفلسطینیوں کوگرفتارکرچکی ہے۔

.......

/169