اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف دانشور راشد احد نے سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس قسم کے اقدامات سے عوامی اور اسلامی تحریک کو سرکوب نہیں کرسکتی۔ راشد احد نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلمانون میں انتشار پیدا کرنے میں لگا ہوا ہے اور اس کا اصل چہرہ اب مسلمانوں کے سامنے آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزا پر عمل درامد کرنے کی کوشش کی تو سعودی عرب میں آگ لگ جائے گی جو آل سعود کو جلا کر خاک کردے گي۔ انہوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر سعودی عرب کے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہيں اور اس ملک کے عوام نے اس سزا گے خلاف پہلے ہی مظاہروں میں اپنی مخالفت اور ناپسندیدگي کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲