25 جون 2014 - 12:37
حمص میں دھشتگردی کے خلاف احتجاجی جلوس

شام کے شہر حمص میں دہشتگردانہ بم دھماکے کے بعد اس شہر کے باشندوں نے دہشتگردی کے خاتمے تک اپنی استقامت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہریوں نے آج حمص شہر کے وادی ذہب نامی محلے میں، کہ جہاں کل بم دھماکہ ہوا تھا، آج جلوس نکال کر تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی استقامت جاری رکھیں گے۔ واضح  رہےکہ کل حمص کے وادی ذہب محلے میں ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور تیئیس افراد زخمی ہوگۓ تھے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ اس کار بم دھماکے میں رہائشی مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مظاہرین نے ملک میں دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لۓ شام کے عوام کے اتحاد پر بھی تاکیدکی ہے۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ سعودی عرب، ترکی صیہونی حکومت اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ تکفیری دہشتگردوں نے شام میں ہزیمتیں اٹھانے کےبعد عراق کا رخ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲